چندہ برائے جہاز

چندہ برائے جہاز

کالج پارک، جارجیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والے پادری کریفلو ڈالر نے آن لائن چندے کی اپیل کی ہے کہ چرچ سے تعلق رکھنے والے 2 لاکھ افراد اسے 300 ڈالر یا زیادہ کی رقم عطیہ کریں تاکہ وہ جہاز خرید کر تبلیغ کر سکے۔کریفلو ڈالر جو جہاز خریدنا چاہ رہا ہے اس کی مالیت 65 ملین ڈالر ہے۔ کریفلو ڈالر کے پاس اس سےپہلے بھی دو رولزرائس کاریں ہیں۔

(جاری ہے)

کریفلو کے پاس پہلے اپنا ذاتی جہاز بھی تھا جو رن وے پر ایکسیڈنٹ میں تباہ ہو گیا تھا۔ اب کریفلو ڈالرچرچوں کی ایک چین کے علاوہ کئی تنظیموں میں عہدے دار ہیں۔ اس کے ذاتی اثاثہ جات کی کل مالیت 27 ملین ڈالر ہے ۔ کئی لوگوں نے کریفلو ڈالر کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ کریفلو کو لوگوں کی بھوک کی طرف توجہ دینی چاہیے نہ کہ اپنے ہوائی سفر کی طرف۔ کچھ نے کہا کہ اسے چاہیے بے گھر لوگوں پر رقم خرچ کریں اور خود عام پرواز سے سفر کرے۔

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 15:25:01

Your Thoughts and Comments