بیٹا کوما میں چلا گیا، ماں نے سکول کے خلاف مقدمہ کر دیا
بدھ 18 مارچ 2015 13:09
سری لنکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2015ء) کولمبو کے رائل کالج کے ایک طالب علم اور اس کی ماں نے کولمبو ڈسٹرکٹ کورٹ میں سکول کے پرنسپل اور 7 دیگر افراد کے خلاف دو مقدمات درج کرائے ہیں۔مقدمے میں 260 ملین روپے کے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساسانکا جگت 2 مارچ 2013 کو رائل کالج کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے چوٹوں کے باعث ڈوبنے ہی والا تھا کہ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ کومے میں چلا گیا۔
طالب علم اور اس کی ماں گیتا چاندنی نےاپنے وکیل کے ذریعے 3 دسمبر کو سکول کے پرنسپل کے نام ایک خط بھجوایا جس میں اسے 15 دن کے اندر اندر 260 ملین ادا کرنے کو کہا گیا۔پرنسپل کی طرف سے کوئی جواب نہ آنے پرماں نے رائل کالج کے پرنسپل، ماسٹر انچارج آف سکاؤٹنگ اور سوئمنگ انسٹرکٹر سمیت 8 افراد پر مقدمہ کر دیا ہے۔(جاری ہے)
گیتا چاندنی کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کا 1999 میں انتقال ہو گیا تھا۔
اس کا بیٹا بھی شوہر کو دفنانے کے دن پیدا ہوا۔ اس نے کہا کہ اس کا بیٹا بہت ذہین اور چست ہے جو نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی آگے رہتا ہے۔ گیتا نے کہا کہ 2 مارچ 2013 کو سکول کے اندر لگنے والے سکاؤٹنگ کیمپ میں اس نے سکول انتظامیہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو بھیجا۔ اس کیمپ میں سوئمنگ پول پر کئی سرگرمیاں ہوئیں تھیں۔ گیتا چاندنی کو شام کو بتایا گیا کہ اس کا بیٹا سوئمنگ پول میں ڈوبنے ہی والا تھا اور اسے تشویشناک حال میں کولمبو نیشنل ہوسپیٹل پہنچایا گیا ہے۔ ماں نے الزام لگایا کہ سکول انتظامیہ بچوں کی حفاظت کے لیے زندگی بچانے والی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔سوئمنگ پول پر نہ کوئی لائف گارڈ ہے اور نہ سکول میں کوئی گاڑی جو ہنگامی صورتحا ل میں بچوں کو ہسپتال پہنچا سکے۔حادثہ ہونے کی صورت میں سکول میں فرسٹ ایڈ کا بھی کوئی بندوبست نہیں۔ گیتا چاندنی نے کہا کہ اس کا بیٹا تب سے ہی ہسپتال میں کوما میں ہے ۔ خوراک کے لیے اسے ٹیوبز کی مدد سے مائع خوراک دی جاتی ہے۔ اس نے سکول کی انتظامیہ سے مالی مدد کے لیے بھی درخواست بھی کی مگر پرنسپل نے اس کی بات سننے سے انکار کر دیا۔گیتا چاندنی کا کہنا ہے کہ بیٹے کے علاج پر اس کا بہت سا پیسہ خرچ ہو چکا ہے اور آگے بیٹے کے علاج کے لیے مزید اخراجات کی ضرورت ہے۔Browse Latest Weird News in Urdu
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
دلچسپ و عجیب خبریں
-