برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 3 اپریل 2015 12:18

برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس پر تاریخ  کا سب سے بڑا جرمانہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل2015ء) سوزانے ایڈم نے نیشنل ہیلتھ سروس ٹرسٹ کے ہسپتال یونائیٹڈ لنکنشائر ہسپتال پر ہائی کورٹ میں مقدمہ کر دیا جس کے بعد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ہسپتال سوزانے کو 15 ملین پاؤنڈ بطور ہرجانہ ادا کرے گا۔ سوزانے اپنے بیٹے جیمز روبشا، جو اس وقت 12 سال کا ہے ، کی ڈیلیوری کے لیے ہسپتال گئی تھی مگر ڈاکٹروں اور مڈوائف نے ڈیلیوری میں غفلت برتی جسکی وجہ سے جیمز معذور پیدا ہوا۔

اس وقت جیمز اپنی آنکھوں سے ہی بات چیت کرتا ہے۔ اس کھانا کھلانے کے لیے مشین استعمال کی جاتی ہے۔ اب وہ پوری زندگی ایسا ہی رہے گا۔ ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ مڈوائف کی غفلت کے باعث جیمز کے دل کی دھڑکن بہت تیز ہے۔ اس کے 24 گھنٹے علاج کے لیے اسے 15 ملین پاؤنڈ سے بھی زیادہ دئیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس رقم سے جیمز کے گھر میں کئی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

نئی نئی مشینیں لگائی جائیں گے، تھراپسٹ اور خصوصی ماہر تعلیم رکھے جائیں گے۔ اس کے لیے خصوصی گاڑی بنائی جائے گی، ایک ایسا سسٹم بنایا جائے گا جس سے وہ اپنی آنکھوں سے ہی لوگوں کے ساتھ گفتگو کر سکے۔ سوزانے ایڈم کا کہنا ہے کہ اس کے خاندان نے بڑا مشکل وقت دیکھا ہے۔ جیمز کی بیماری کے باعث سوزانے کی اپنی جسمانی اور ذہنی صحت بھی خراب ہو گئی۔تاہم اب سوزانے کو امید ہے کہ انہیں تھوڑا سکون ملے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu