کلاس روم میں ہی بچے کی پیدائش

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 23 اپریل 2015 20:14

کلاس روم میں ہی بچے کی پیدائش

کیپ ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اپریل۔2015ء)جنوبی افریقا کے ایک سکول میں 12 گریڈ کی ایک طالبہ نے کلاس روم میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔طالبہ کی عمر 18 سال ہے۔ سکول کی انتظامیہ نے اس حوالے سے محکمہ تعلیم سے معاونت مانگی ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کا پتہ نہیں چلا سکتے کہ ہمارے سکول میں کتنی طالبات حاملہ ہیں، تاہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ طالبہ نے کلاس روم میں ہی بچے کو جنم دیا ہے۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ حاملہ طالبات کی پڑھائی کے حوالے سے کافی مدد کرتے ہیں مگر دوران تعلیم ماں بننا قابل افسوس ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu