ہالی وڈ اداکارہ کی عربی اور انگریزی، سب گدھے بن گئے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 24 اپریل 2015 12:18

ہالی وڈ اداکارہ  کی عربی اور انگریزی، سب گدھے بن گئے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2015ء)ہالی وڈ اداکارہ لنڈسےلوہن نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں عربی بھی لکھی ہوئی تھی اور انگریزی بھی۔ عربی میں لکھا ہواتھا ”انت حمار“ جبکہ اسکا انگریزی ترجمہ لکھا تھا”You are Beautiful“۔

(جاری ہے)

جب یہ تصویر شیئر ہوگئی تو لنڈسے لوہن کو انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ”انت حمار“ کا مطلب ہوتا ہے ”تم گدھےہو“۔ لنڈسے لوہن جو اپنے چاہنے والوں کو خوبصورت سمجھ رہی تھی، ذرا سی غلطی سے انہیں کیا بنا بیٹھی ۔لنڈسے لوہن نے بعد میں اس تصویر کو ڈیلیٹ کر دیا مگر تب تک یہ وائرل ہو چکی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu