تخلیقی صلاحیت اوردماغی خلل، شعرا اور ادیب جنہوں نے خودکشی کی
فیضان ہاشمی
پیر اپریل
16:40

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ تخلیقی صلاحیت والے لوگوں میں دماغی خلل کچھ زیادہ ہوتا ہے۔ جدید تحقیق اس عمومی خیال کی تائید کرتی ہے کہ ذہنی بیماری اور تخلیقی صلاحیت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔
آئیووا رائٹرز ورکشاپ 2005 میں کی جانے والی تحقیق سے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ مصنفین اور اُن کے قریبی رشتے داروں کا اُن لوگوں سے موازنہ کیا گیا جو اُن جیسا ہی تعلیمی پس منظر اور آئی کیو لیول رکھتے تھے تو معلوم ہو ا کہ مصنفین کی ذہنی کیفیت زیادہ خراب ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
کارولنسکا انسٹی ٹیوٹ، جو ایک میڈیکل یونیورسٹی ہے، کے محققین نے12 لاکھ ایسے مریضوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر ایک تحقیق کی جو شیزوایفکٹیو ڈس آرڈر، ڈپریشن، کثرت شراب نوشی اور خودکشی کے رحجان رکھتے تھے۔
اگرچہ یہ تحریر بہت افسردہ کر دینے والی ہے مگر شاعروں کے خودکشی کے رحجان کو شاعری میں رکاؤٹ نہیں سمجھنا چاہیے۔
لوگ خود کو قتل کیوں کرتے ہیں؟ ماہرین اس کی وجہ ڈپریشن اور ناامیدی بتاتے ہیں۔ڈپریشن کی وجوہات میں جائے بغیر ہم اُن چند اردو مصنفین کو دیکھتے ہیں جنہوں نے خودکشی کی۔
شمش آغا
شمش آغا ایک باصلاحیت مختصر کہانی نویس اور ناول نگار تھے۔ 1922 میں پیداہوئے۔ بہت ہی حساس تھے۔ والدین میں علیحدگی ہوئی تو ماں اور بہن بھائیوں کی جدائی نے اُن کی بے چینی میں اضافہ کر دیا۔3 دسمبر 1945 کو غائب ہوئے اور کبھی گھر نہیں لوٹے۔ ایک قریبی دوست اور رشتے وزیر آغا کویقین تھا کہ شمش نے خودکشی کر لی ہے۔ وزیر نے پہلے بھی ایک موقعے پر شمش کی جان بچائی تھی، جب شمش نے بہت زیادہ ٹرینکولائزر لے لیں۔شمش نے غائب ہونے سے پہلے 9 مختصر کہانیاں اور ایک نامکمل ناول لکھا۔ غائب ہونے سے پہلے انہوں نے اپنے نامکمل ناول کا مسودہ مولانا صلاح الدین احمد کے حوالے کر دیا تھا۔
شکیب جلالی
شکیب جلالی تقسیم ہند کے بعد کے شعرا میں سب سے ممتاز ہیں، اگر چہ اُن کے ہم عصرانہیں وہ مقام نہیں دیتے جو اُن کا حق ہے۔ سید حسن رضوی(شکیب جلالی)، علی گڑھ کے قریبی گاؤں جلال میں 1 اکتوبر 1934 کو پیدا ہوئے۔
سارا شگفتہ
سارا شگفتہ 31 اکتوبر 1954 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔ وہ اردو اور پنجابی میں شاعری کرتی تھیں۔ اُن کی ذات ایک معمہ تھی۔ غریب اور ان پڑھ خاندانی پس منظر کے باوجود وہ پڑھنا چاہتی تھی مگر میٹرک بھی پاس نہ کر سکیں۔
ان کی سوتیلی ماں، کم عمر کی شادی اور پھر مزید تین شادیوں(ان کے دو شوہر شاعر تھے) نے انہیں ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔انہیں دماغی امراض کے ہسپتال بھیجا گیا جہاں انہوں نے خودکشی کی ناکام کوشش کی۔ 4 جون 1984 کو انہوں نے کراچی میں ٹرین کے نیچے آکر جان دے دی۔(سارا شگفتہ کی شاعری پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
آنس معین
آنس معین 29 نومبر 1960 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
ثروت حسین
اردو اور پنجابی شاعر ثروت حسین 9 نومبر 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔دوران تعلیم انہیں ایک ساتھی طالبہ سے محبت ہوگئی(جو بعد میں بہت بڑی شاعرہ ہوئیں)۔
ان تمام واقعات میں شعرا نے ٹرین کو ہی خودکشی کا ذریعہ بنایا۔ ہو سکتا ہے کہ ٹرین کے سفر میں رومانوی کشش ہو، پٹری اور ٹرین کو لمبے سفر ، آخری سفر کے استعارے کے طور پر بھی لیا جاتا ہے۔
شعرا کے بعد اب تھوڑا ذکر ہو جائے اُن مصنفین کا جن کی موت پر پراسراریت کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔ اُن کی موت سے متعلق بہت سے سوالات ابھی تک جواب طلب ہیں۔
مصطفےٰ زیدی
سید مصظفےٰ حسین زیدی، مصطفےٰ زیدی اعلیٰ عہدے پر فائز سرکاری ملازم تھے۔
قمر عباس ندیم
1944 میں پیدا ہونے والے قمر عباس ندیم پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے اور مختصر کہانیاں لکھتے تھے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے خودکشی نہیں کی بلکہ روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک قریبی دوست نے بتایا ، ندیم میں خودکشی کا رحجان تھا۔
ڈاکٹرصفیہ عباد نے اپنی کتاب رگ رُت، خواہش مرگ اور تنہا پھول میں اردو کے ایسے مصنفین اور شعرا کا ذکر کیا ہے جنہوں نے خودکشی کی۔
اردو کے علاوہ دوسری زبانوں ،کے ایسے شاعر جنہوں نے خود کشی کی، کے حالات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں ،
اردو کے علاوہ دوسری زبانوں ،کے ایسے مصنف جنہوں نے خود کشی کی، کے حالات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
Your Thoughts and Comments
دلچسپ و عجیب خبریں
-
سبزی منڈی میں اشیا کی بولیوں کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے،سید ایوب بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کف لنکس کے 1925 جوڑوں کے مالک نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا
-
پاکستانی سائنس دانوں نے زراعت کے شعبے میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ممباسہ گھاس متعارف کرا دی
-
کینیڈا کی فوج نے قطبی ریچھ کو اعزازی ماسٹر کارپورل کا عہدہ دے دیا
-
گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے چینی شخص نے اپنے جسم کو 140 پاؤنڈ وزنی شہد کی مکھیوں سے ڈھانپ لیا
-
رائے ونڈ میں اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا سبب مارکیٹ کمیٹی کا راشی عملہ نکلا
-
نوجوان نے سکیٹنگ شوز پہن کر 30 سیکنڈ میں 147 مرتبہ رسی کود کر عالمی ریکارڈ بنا لیا
-
8 ہزار روپے کا امپورٹ پرمٹ نہ لینے پر کسٹم حکام نے 31 لاکھ روپے کا ہینڈ بیگ ضائع کر دیا
-
ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے ایک جیسے 25 ٹکٹ خریدنے والا 25انعام جیت گیا
-
برمی خاتون کی 13.7 انچ کمر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا
-
دوافراد نے 1 گھنٹے میں 5341 بار فلائنگ ڈسک کیچ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا
-
کیمرہ نما گھر میں رہنے والے فوٹوگرافر نے اپنے بیٹوں کےنام بھی کینن، نائیکون اور ایپسون رکھ دئیے
-
انسانی جسامت کی چمگاڈر کی وائرل تصویر کی حقیقت
-
خاتون نے لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل 87 دنوں میں 87 میراتھن مکمل کر لیں
-
لوگوں کے چوم کر کوویڈ -19 کا علاج کرنے والا شخص کورونا سے وفات پا گیا
-
ہم جلد واپس آئیں گے! قیدیوں کا جیل سے فرار ہوتے ہوئے وعدہ
-
ترکی کے فن کار نے 0.35 انچ کی دنیا کی سب سے چھوٹی شطرنج بنا لی
-
جھالر والے کبوتروں کی اس نسل کی پشت پر قدرتی گھنگھریالے پر ہوتے ہیں
-
اس شخص نے لائم جوس پی کر 150 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.