امریکا کا ایسا پارک جہاں لوگوں کو ہیرے ملتے ہیں

بدھ 29 اپریل 2015 12:13

امریکا کا ایسا پارک جہاں لوگوں کو ہیرے ملتے ہیں

آرکنساس( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) امریکا میں ایک پارک ایسا بھی ہے جہاں جانے پر ہیرا مل سکتا ہے کیونکہ ایسا ہی کچھ ہوا ہے ایک خاتون کے ساتھ جو ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک پہنچیں تو انہیں چمکتا ہوا ہیرے اپنی آنکھوں کے سامنے پڑا دکھا جسے حاصل کرکے ان کی خوش کی کوئی انتہا ہی نہ رہی۔امریکی ریاست آرکنساس کے اسٹیٹ ڈائمنڈ پارک کے بارے میں مشہور ہے کہ آپ وہاں تھوڑی سی قیمت ادا کرکے ہیرا تلاش کرسکتے ہیں اوراکثر لوگ اس تلاش میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں، ایسی ہی خواہش لیے ایوننگ شیڈ شہر سے آئی کلارک نامی اس منفرد پارک میں پہنچیں تو ہیرے کی تلاش میں مصروف ہوگئیں۔

ٓہیرے کی تلاش میں سرگرداں خاتون نے پارک میں کھدائی شروع کردی جس کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک چمکتا ہوا ہیرا ان کی آنکھوں کے سامنے آگیا جسے دیکھ کر تو ان کی خوشی کی انتہا ہی نہ رہی جب کہ اس ہیرے کی ایک منفرد بات یہ بھی ہے کہ یہ ہیرا گزشتہ 2 سال میں اس پارک سے اب تک نکلنے والے ہیروں میں دوسرا بڑا ہیرا تھا جس کا وزن 3.69 کرات تھا۔

(جاری ہے)

ایک سال قبل ایک اور خوش قسمت شخص کو 6.19 کرات کا سفید رنگ کا قیمتی ہیرا ہاتھ لگا تھا لیکن اس پارک سے صرف اس سال ایک 2 نہیں بلکہ 122 ہیرے لوگوں کے پاس جاچکے ہیں۔

یہ منفرد کریکٹر آف ڈائمنڈ امریکی پارک 37 ایکٹر سے زائد رقبہ پر پھیلا ہوا ہے اور زمانہ قدیم میں زمین کے پھٹنے سے زمین میں موجود ہیرے پارک میں پھیل گئے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زمین کی سطح سے نیچے گم ہوگئے اور اب لوگ انہیں تلاش کر کے اپنی قسمت کو بدل رہے ہیں۔1972 میں حکومت نے اسے اسٹیٹ پارک کا درجہ دیا اورلوگوں کو آزادی دی کہ وہ تھوڑی سے قیمت ادا کر کے ہیرا تلاش کرسکتے ہیں اور جسے ملے گا وہی اس کا مالک ہوگا۔

پارک حکام کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا 40.23 کرات کا ہیرا 1924 میں ایک شخص کو ملا جب کہ 1990 میں قیمتی ترین ہیرا اسٹران وینگر انتظامیہ کو ملا جسے خوبصورتی سے تراش کر پارک کے وزیٹیئر سینٹر میں رکھ دیا گیا ہے جسے دیکھ کر لوگوں کا جوش اور بھی بڑھ جاتا ہے اوروہ پوری شدت سے ہیرے تلاش کرنے میں لگ جاتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu