انٹرنیٹ کے ہر صفحے کو پرنٹ کرنے میں کتنے درختوں کے کاغذ لگیں گے؟

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 29 اپریل 2015 22:35

انٹرنیٹ کے ہر صفحے کو پرنٹ کرنے میں کتنے درختوں کے کاغذ لگیں گے؟

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2015ء) ہرروز ہی آپ کتنی ہی ویب سائٹ وزٹ کرتے ہوں۔ بہت سے مواد کا پرنٹ بھی لیتے ہونگے۔ بعض دوست اس بات پر پریشان ہوتے ہونگے کہ اُن کے کاغذوں کا رم (میری طرح)ایک ہفتے میں ہی ختم ہو جاتا ہے۔ کبھی آپ نے سوچا کہ اگر آپ انٹرنیٹ کے ہر صفحے کو پرنٹ کرنا چاہیں تو آپ کو کتنے کاغذ درکار ہونگے؟ ان کاغذوں کو بنانے میں کتنے درخت لگیں گے۔

چلیں آپ کو یونیورسٹی اور لیسیسٹر کے پیش کیے اعداد و شمار بتاتے ہیں۔ یاد رہے ہم صرف اپنے سامنے موجود انٹرنیٹ کی بات کر رہے ہیں نہ کہ ڈارک ویب یا ڈیپ ویب کی بات ہو رہی ہے ، ڈارک ویب کے بھی 4.54 ارب سے زیادہ پیجز ہیں۔ ان اعداد و شمار اور اندازے کے مطابق ویکیپیڈیا کے ایک اوسط مضمون کو پرنٹ کرنے میں اے فور کے 15 کاغذ درکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر انٹرنیٹ کے تمام صفحات ویکی پیڈیا کے آرٹیکل جتنے ہوں تو انہیں پرنٹ کرنے کے 136 ارب صفحات درکار ہونگے۔

اگر کاغذات کی موٹائی 0.0039 انچ ہواور تمام کاغذات کو اگر ایک دوسرے کے اوپر رکھا جائے تو 8300 میل اونچا ٹاور بن جائے گا۔ اگر صرف ویکیپیڈیا کو پرنٹ کیا جائے تو سات کروڑ سے زائد(70,859,865) صفحات درکار ہونگے۔ان صفحات کو بنانے کے لیے کتنے درخت درکار ہونگے، اُن کا اندازہ اس طرح کیا جا سکتا ہے کہ ایک عام درخت سے 17 رم کاغذات تیار ہوتے ہیں اور ایک رم میں 500 شیٹس ہوتی ہیںَ۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ 136 ارب صفحات کو پرنٹ کرنےکےلیے 1کروڑ 60 لاکھ درخت درکار ہونگے۔ اس جائزے میں صرف ٹیکسٹ اور تصویروں کی پرنٹنگ کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ اگر ویڈیوز اور ملٹی میڈیا کا کوڈ بھی جائزے میں شامل ہوتو یہ اعدادوشمارجانے کہاں جا پہنچے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu