دس سالہ حاملہ لڑکی، مشکلات کا شکار

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 1 مئی 2015 15:06

دس سالہ حاملہ لڑکی، مشکلات کا شکار

اسونسیون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل2015ء) 10 سال کی لڑکی کو اس کے سوتیلے باپ نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس زیادتی کے نتیجے کے حاملہ ہونے والی لڑکی کی ماں کی درخواست کے باوجود اب تک اس کا ابارشن نہیں کیا گیا۔ بچی کی ماں نے درخواست کی تھی کہ بچی کی صحت اس قابل نہیں کہ وہ ماں بن سکے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور دوسرے اداروں نے بھی کہا ہے کہ کسی بھی لڑکی کے لیے ، جب اس کے اپنے اعضا ہی نشوونما کے مراحل میں ہوں ماں بننا جان لیوا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پیراگوئے کے دارالحکومت اسونسیون میں ہسپتال کے ڈ ائریکٹر نے کہا کہ اس بچی کا ماں بننا اس کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔ مذکورہ بچی کو پیٹ درد کی شکایت کے بعد ہسپتال لایا گیا جہاں معلوم ہوا کہ وہ 21 ہفتے کے حمل سے ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں بچی کی صحت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ لاطینی امریکا میں ابارشن کےحوالے سے قوانین بہت سخت ہیں۔ دنیا میں 7 ایسے ممالک ہیں جہاں کسی بھی صورت ابارشن کی اجازت نہیں۔ ان سات میں سے پانچ ممالک لاطینی امریکا ہے ہیں۔پیراگوئے میں ابارشن صرف اس صورت میں کیا جاتا ہے جب ماں کی صحت اور زندگی کو خطرات ہوں ۔

Browse Latest Weird News in Urdu