عورتوں نے چورکو پکڑ کر چوری سے بھی شرمناک حرکت کر ڈالی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 00:10

عورتوں نے چورکو  پکڑ کر  چوری سے بھی شرمناک حرکت کر ڈالی

پیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء)وسطی پیرو کے شہر ہوانکایو میں دو عورتوں نے 24 سالہ الیکس روڈریگواز کو گاڑی کا شیشہ چرانے کے جرم میں ننگا کر کے باندھ کر بیلٹوں سے مارا۔ اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی گئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ دو ادھیڑ عمر عورتیں گلی میں چور کو ننگا کر کے مار رہی ہیں اور ارد گرد بہت سے لوگ بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی موقع پر پہنچ گئی اور جا کر نوجوان کو اپنی تحویل میں لے کر مزید شرمندگی سے بچا لیا۔ پولیس نے نوجوان پر تو چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے مگر اسے پیٹنے والے عورتوں کی تلاش جاری ہے۔ ویڈیو دیکھنے پر صارفین کا شدید ردعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے کہا کہ ہم 21 ویں صدی میں جی رہے ہیں۔ دوسرے نے کہا کہ وہ صرف گاڑی کا شیشہ ہی تو تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu