جج اس طرح بھی فیصلے سنا سکتے ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 12:32

جج اس طرح بھی فیصلے سنا سکتے ہیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء)ایک بیلف جج نے ہنگاموں کے خوف سے عدالت میں فیصلہ دینے سے انکار کر دیا۔ جج کا کہنا ہے کہ اب وہ ای میل پر اپنا فیصلہ سنائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیرن کلوز، کارلٹن، نوٹنگمشائر سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ ٹام کرافورڈ نے 1988 میں ایک بنک سے قرض لے کر گھرخریدا۔ 25 سال تک وہ بنک کو ادائیگی کرتا رہا۔ بنک نے اس کے نوٹس میں لائے بغیر شرائط وضوابط تبدیل کر دئیے اور مزید ادائیگی کرنے کا کہا۔

ٹام کرافورڈ نے مزید ادائیگی کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کا موقف تھا کہ وہ معاہدے کے مطابق ادائیگی کر چکا ہے، بنک نے بعد میں اس کے علم میں لائے بغیر معاہدہ تبدیل کر دیا ہے۔ بنک کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس صرف سود آیا ہے ، اصل رقم باقی ہے۔ ٹام ، جو مثانے کے کینسر کا بھی علاج کرا رہا ہے، پر پچھلے سال جولائی میں بنک نے مقدمہ کر دیا۔

(جاری ہے)

جولائی میں ہی ٹام نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اس نے لوگوں کو سارا مسئلہ بتا یا، بنک کی زیادتی بتائی اور لوگوں سے اپیل کی کہ عدالت میں پیشی کےوقت اس کا ساتھ دیں۔

پیشی کےوقت 300 سے 500 افراد، جنہیں ٹام جانتا بھی نہیں تھا دور دور سے اس کی مدد کو آگئے۔ انہوں بنک کے خلاف نعرے لگائے، لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ بنک آج ٹام کے ساتھ یہ سلوک کر رہا ہے کل کو ہمارے ساتھ کرے گا۔ بعد میں بیلف نے ٹام کا مکان خالی کرانے کی کوشش تو پھر 500 سے زیادہ افراد وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے بیلف کو وہاں سے بھاگنےپر مجبور کر دیا۔ اب جب سب کو پتہ تھا کہ اس پیشی پر بیلف نے ٹام کو بے دخلی کا حکم دے دینا ہے، لوگوں نے عدالت کا گھیراؤ کر لیا۔ جج، نائیگل گوڈمارک، نے ممکنہ ہنگامے سے بچنے کےلیے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ ای میل دے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu