کتوں کے لیے یونیورسٹی میں خصوصی کمرہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 13:11

کتوں کے لیے یونیورسٹی میں خصوصی کمرہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء)اب یونیورسٹیوں میں بھی کتوں کے لیے کمرے مخصوص ہونگے۔ ان کتوں کا تعلق یورنیورسٹی سے نہیں بلکہ یہ آؤٹ سائیڈرز ہونگے جو کچھ وقت کے لیے یونیورسٹی میں اپنے مخصوص کمرے میں تشریف لائیں گے۔ قصہ یہ ہے کہ یونیورسٹی آف سنٹرل لنکاشائر میں طلباء کی یونین نے سٹریس آؤٹ سٹوڈنٹ کے نام سے مہم چلائی ہوئی ہے۔

اس مہم کامقصد آنے والے امتحانوں کا کچھ بوجھ کم کرنا ہے۔ اس کے لیے یونین نے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا ہے۔

(جاری ہے)

7 مئی کو منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے تحت کتوں کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم اپنے کتوں کو یونیورسٹی کے ایک مخصوص کمرے میں رکھے گی۔ تمام طلباء چاہیں تو کچھ دیر کے لیے جا کر ان کتوں سے کھیل سکتے ہیں۔ کتوں سے کھیلنے والے طلباء سے 1.50 پاؤنڈ چندے کے نام پر بھی وصول کیے جائیں گے۔ اس ایک روزہ ایونٹ میں تمام طلباء نے بکنگ کرا لی ہے۔ یونیورسٹی طلباء یونین کا کہنا ہے کہ طلباء میں ذہنی تناؤ ختم ہونے ساتھ ساتھ کتوں کو انسانوں کے درمیان رہ کر کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، جو اُن کی تربیت میں معاون ہوگا ۔

Browse Latest Weird News in Urdu