موریطانیہ کی 50 سالہ خاتون کا 55 شادیوں کا انکشاف

شوہروں کا حسد اور غیر ذمہ دار رویہ علیحدگی پر مجبور کردیتا تھا، خاتون

اتوار 3 مئی 2015 13:40

موریطانیہ کی 50 سالہ خاتون کا 55 شادیوں کا انکشاف

نواکشوط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء ) شمال مغربی افریقا کے ملک موریطانیہ کی 50 سالہ خاتون نے اپنی 55 شادیوں کا انکشاف کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق خاتون نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ان کی شادی شدہ زندگی کا آغاز نوعمری میں ہی ہوگیا تھا اور ان کے اس سفر میں مختلف قسم کے مرد شریک ہوئے، خاتون کے مطابق ان کی طویل ترین شادی 15 سال چلی جب کہ بعض شادیاں 3 ماہ،2 ہفتے اوربعض تو 2 دن میں ہی اپنے انجام کو پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

خاتون نے ناکام شادیوں کا ذمہ دار اپنے سابقہ شوہروں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسد اور ان کا غیر ذمہ دار رویہ انہیں علیحدگی پر مجبور کردیتا تھا تاہم 55 میں سے صرف 3 شوہر ایسے تھے جن کے ساتھ رہ کر انہوں نے خود کو محفوظ تصور کیا۔واضح رہے کہ موریطانیہ افریقا کا ایسا ملک ہے جہاں غیرشادی شدہ خواتین ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu