6 سالہ بچی پر قیامت گذر گئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 4 مئی 2015 14:45

6 سالہ بچی پر قیامت گذر گئی

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی2015ء) بنگلور کے نزدیک بنرگھاٹا کے مقام پر ہائی سکول کے دو لڑکوں نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب بچی اپنے بھائی کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ دو لڑکے اسے اٹھا کر لے گئے۔ بچی کا بھائی ان کے پیچھے حادثے کی جگہ پہنچ گیا اور گھر آکر اپنے والدین کو حادثے کی اطلاع کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بچی کو فوراً طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔ہسپتال ذرائع نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچی کو طبی امداد پہنچائی۔ پولیس نے بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے ایکٹ اور انڈین پینل کوڈ کی دیگر بہت سی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے۔ زیادتی کرنے والے دونوں بچےنابالغ ہیں۔ پولیس نے ایک بچے کو تو اتوار کو ہی پکڑ لیا جبکہ دوسرے مفرور بچے کی تلاش جاری ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu