جڑواں بچیوں کے دو الگ الگ باپ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 14:39

جڑواں بچیوں کے دو الگ الگ باپ

نیوجرسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء)امریکی ریاست نیوجرسی میں پیش آیا انتہائی حیران کن واقعہ ۔ عدالت میں ثابت ہوا کہ دوجڑواں بچیوں کا باپ ایک ہی شخص نہیں بلکہ دو الگ الگ شخص تھے۔عدالت نے دونوں بچیوں کا ڈی این اے کرایا تو معلوم ہوا کہ وہ صرف ایک کا ہی باپ ہے۔ عدالت میں ایک عورت نے اپنے سابق شوہر پر نان نفقے کا مقدمہ کیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

باپ دونوں بچیوں کی ولدیت سے انکاری تھا۔ عدالت کے حکم پر جب ڈی این اے ہوا تو پتہ چلا ایک بچی باپ کی ہے جبکہ دوسری کسی اور شخص کی۔ عدالت نے باپ کو حکم دیا ہے کہ صرف ایک بچی کے لیے ہفتے میں 28 ڈالر خرچ کی مد میں ادا کیا کرے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایسا بالکل ممکن ہے۔ اگر عورت دوران ایام دو مختلف افراد سے تعلق رکھتی ہے تو دو جڑواں بچوں کے باپ الگ الگ ہو سکتے ہیں۔ خاتون نے بھی عدالت میں اعتراف کیا کہ اس کے دو افراد کے ساتھ تعلقات تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu