ہٹلر نے اس بچے کے ساتھ بھی ہاتھ کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 11 مئی 2015 20:09

ہٹلر نے اس بچے کے ساتھ بھی ہاتھ کر دیا

جرمنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی۔2015ء)انسانی تاریخ کے بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے علاوہ ہٹلر کا رویہ بچوں کے ساتھ بھی ٹھیک نہ تھا۔ ہٹلر اس پیارے سے بچے کے ساتھ بھی جھوٹ بولنے سے باز نہ آیا۔ بے اولاد ہٹلر نے چار سالہ گرہارڈ بارٹلز سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اس کے ساتھ اچھی سی فوٹو بنوائے گا تو اسے بڑا سا ایپل کیک کا ٹکڑا ملے گا۔

یہ فوٹو بعد میں پوسٹ کارڈ، کتابوں اور پوسٹرز میں استعمال ہوا۔ اگرچہ ہٹلر کی آنکھ کے اشارے سے بچے کو کیک کے انبار دئیے جا سکتے تھے، ننھے گرہارڈ کو کچھ بھی نہیں ملا۔

(جاری ہے)

گرہارڈ کا کہنا ہے کہ ہٹلر ایک بدمعاش تھا۔ نازیوں نے مجھے پروپیگنڈہ کے لیے استعمال کیا۔ مجھے یہ ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا گیا جیسے ہٹلر کو بچوں سے بہت پیار ہے۔ گرہارڈ نے مزید بتایا کہ اس دن مجھے کسی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں تھی کہ کہیں میرے کپڑے خراب نہ ہو جائیں۔

میں فوٹو بنواتے ہوئے بہت خوش تھا کہ مجھے ایپل کیک ملے گا۔ فوٹو گرافر ہینرچ ہوفمین نے تمام فوٹو لے لیے مگر 80 سال ہو گئے میں ایپل کیک کے انتظار میں بیٹھا ہوں۔ گرہارڈ کا کہنا تھا کہ ہٹلر کے بہت سے وعدوں کی طرح جو اس وقت سننے میں اچھے لگتے تھے مگر اُن کا کوئی مطلب نہیں تھا، ایپل کیک کا وعدہ بھی ایسے ہی تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu