مونٹی کی انوکھی سرجری

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 11 مئی 2015 20:21

مونٹی کی انوکھی سرجری

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی۔2015ء)ایک گولڈ فش اپنی حیرت انگیز سرجری کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہو رہی ہے۔ مونٹی نامی گولڈ فش کی آنکھ کے پیچھے ٹیومر تھا جس کے باعث اس کا آپریشن کرنا پڑا۔ برسٹل سے تعلق رکھنے والی گولڈ فش پانچ سالہ مونٹی کو آپریشن کے لیے بےہوش کرنے والی دوا ملے پانی میں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے یہ آپریشن 45 منٹ میں کیا جبکہ اس پر 200 پاؤنڈ لاگت آئی۔اگرچہ مونٹی کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے مگر وہ پھر بھی روبہ صحت ہو رہی ہے۔سرجری کرنے والے ڈاکٹروں نے مونٹی کو بہتری مریض قراردیا جس کے آپریشن میں انہیں کوئی دقت نہیں ہوئی۔مونٹی کے مالکان بھی اس کے آپریشن سے خوش ہیں، اُن کے مطابق اب مونٹی ایسے برتاؤ کر رہی ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu