تمام ہم جنس پرستوں کے خلاف کیا جانے والا مقدمہ خارج

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 13 مئی 2015 20:06

تمام ہم جنس پرستوں کے خلاف کیا جانے والا مقدمہ خارج

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی۔2015ء)امریکا کی ایک عورت کے مقدمے کو نبراسکا کی عدالت نے خارج کر دیا ہے۔ عورت کا کہنا تھا کہ وہ یہ مقدمہ خدا کی طرف سے کر رہی ہے۔ تفصیلات سلویا این ڈرسکیل نے دنیا کے تمام ہم جنس پرستوں کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

جج جون گراڈ نے کہا کہ اس عدالت میں نظریاتی مسائل پر رائے نہیں لی جاتی ، اس لیے یہ کیس خارج کیا جاتا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ عدالت کا کام اس با ت کا فیصلہ کرنا ہے کہ کون سی چیز قانونی ہے اور کون سی غیر قانونی۔ عدالت کا کام اس بات کا فیصلہ کرنا نہیں کہ اس عمل سے گناہ ملتا ہے یا ثواب۔

Browse Latest Weird News in Urdu