ایک چھینک نے 44 سالہ بیماری بھگا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 13 مئی 2015 20:06

ایک چھینک نے 44 سالہ بیماری بھگا دی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی۔2015ء)51 سالہ سٹیو ایسٹون کی ناک 44 سالوں سے بند تھی۔ سٹیو ساری زندگی اس کی وجہ بخار کو سمجھتا رہا ۔اب جاکر ایک چھینک نے اس کا مسئلہ حل کیا ہے۔ چھینکنے پر اس کی ناک سے بچوں کی کھلونا پستول کا چھرہ نکلا۔ کمبرلے ، سرے سے تعلق رکھنے والے سٹیو کوساری زندگی بخار اور سر درد کی شکایت رہی۔

(جاری ہے)

پچھلے ماہ جب وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھا تھا تو ایک دم زوردار چھینک سے اس کی ناک سے کھلونا پستول کا چھرہ نکلا۔

جب سٹیو نے اپنی ماں کو یہ بات بتائی تو ماں نے کہا کہ ہاں، جب تم 7 سال کے تھے تو تم نے پستول کا ایک چھرہ گم کر دیا تھا۔ پوچھنے پر بتایا کہ تم اسے کھا گئے ہو۔ ہم تمہیں ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ ڈاکٹر نے بہت دیر معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں ضرور غلط فہمی ہوئی ہے۔ پلاسٹک ناک سے نکلنے کے بعد سٹیو کی ساری بیماری دور ہو گئی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu