کم جونگ اون کی دی گئی انتہائی سزاؤں کی نرالی وجوہات

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 14 مئی 2015 21:00

کم جونگ اون کی دی گئی انتہائی سزاؤں کی نرالی وجوہات

شمالی کوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2015ء)شمالی کوریا کے 32 سالہ لیڈر کم جونگ اون آج کل خبروں کا بہت زیادہ مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اُن کے تازہ ترین کارنامے کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔ موصوف نے اپنے وزیردفاع کو سرکاری تقریبات میں سونے پر طیارہ شکن توپوں سے موت کی سزا دی ہے۔ وحشت ناک طریقوں سے سزا دینا کم جونگ اون کے لیے نئی بات نہیں۔

2011 میں اپنے باپ کم جونگ ال کی موت کے بعد ڈکٹیٹر بننے والے کم جونگ اون سے اقتدار سنبھالتے ہیں خاندان اور قریبی لوگوں کو وحشیانہ طریقوں سے قتل کرنا شروع کیا۔ جانگ سونگ تھایک ایک وقت میں کم جونگ اون کا سیاسی استاد اور شمالی کوریا کی دوسرے نمبر پر طاقتور ترین شخصیت سمجھا جاتا تھا ۔ اس نے کم جونگ اون کی آنٹی سے شادی بھی کی تھی۔

(جاری ہے)

دسمبر 2013 میں جانگ سونگ تھایک کو کرپشن اور دوسرے الزامات میں فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے اڑا دیا گیا۔

اس کے جسم کو بعد میں کتے نوچتے رہے۔ سرکاری لیڈروں کے درمیان سے اس کی تصویر کو بھی ڈیجیٹل طریقے سے مٹا دیا گیا۔ کم جونگ اون پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے جانگ سونگ تھایک کی بیوی کو جو اس کی آنٹی بھی تھی کو زہر دےکر ہلاک کر دیا۔ایک مفرور فوجی نے دعویٰ کیا کہ کم جونگ اون نے اس کی ڈیوٹی لگائی کہ کہ اس کی آنٹی اور جانگ سونگ تھایک کے خاندان کے 7 افراد کو بھی قتل کر دے۔

پچھلے سال مئی میں ایک 23 منزلہ عمارت کے گرنے سے 500 اعلیٰ عہدوں پر فائز انٹیلی جنس اور پولیس حکام مارے گئے۔ کم جونگ اون نے واقعے کی تحقیقات کی اور عمارت بنانے والے انجینئروں اور ماہرین کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کر دیا۔پراجیکٹ کے انچارج فوجی افسر کو جیل بھیج دیا گیا تھا مگر بعد میں اسے بھی گولی سے مار دیا۔ مبصروں کا کہنا کہ شمالی کوریا میں 6ایسے کیمپس ہیں جہاں 2 لاکھ سیاسی قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

شمالی کوریا کی حکومت ایسے کسی بھی کیمپ کے وجود سے انکاری ہے۔ شمالی کوریا کے جنگلات کے وزیر کو بھی فائرنگ سکواڈ کے حوالے کر دیا گیا جس نے کم جونگ اون کی جنگلات کے حوالے سے پالیسی سے اختلاف کیا تھا۔ فروری میں ایک اور وزیر کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت ملی جس نے کم جونگ اون کی ایک عمارت بنانے کی تجویز سے اختلاف کیا تھا۔ کم جونگ اون اپنے دادا، شمالی کوریا کے بانی کم ال سنگ ، کی یاد میں پھول کی شکل کی ایک عمارت بنانا چاہتا تھا۔

کم جانگ اون کے حکم سے جانگ سونگ تھایک کے ساتھی کو، جو وزیر کے عہدے پر کام کر رہا تھا، زندہ آگ میں جلاکر ختم کر دیا گیا۔ کم جونگ ان نے 2013 میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ ہیون سونگ ول کو ایک درجن دوسرے فنکاروں کے ساتھ فائرنگ سکواڈ کے حوالے کر دیا۔ اس کی گرل فرینڈ کی موت کی وجہ نیشنل آرٹس ورکرز ریلی میں اس کی تقریر بنی۔ کم جونگ اون کی بیوی ری سول جو ایک آرکسٹرا میں گانا گاتی تھی۔

اس آرکسٹرا کے 9 ممبران غیر اخلاقی ویڈیو بناتے پکڑے گئے تو کم جونگ اون نے انہیں بھی موت کے گھاٹ اتار دیا کہ کہیں اس کی بیوی کی شہرت متاثر نہ ہو۔ خبروں کے مطابق پچھلے ماہ شمالی کوریا کے کئی شہروں میں 80 افراد کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کیا گیا۔ ان سب کا قصور یہ تھا کہ وہ جنوبی کوریا سے سمگل کیے ہوئے ٹی وی شو دیکھتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

دسمبر 2011 میں کم جونگ اون کے باپ کم جونگ ال کی وفات کے بعد سوگ کے دنوں میں ایک فوجی افسر شراب پی کر جھومتا ہوا پایا گیا۔ کم جونگ اون نے حکم دیا کہ اس کے پاؤں سے لیکر کر سر کے بال تک کا نام و نشان نہ ملے ۔ حکام نے اسے مارٹر گولے سزائے موت دی۔ زہر ، آگ، مشین گنوں، مارٹر گولوں کےاستعما ل کے بعد لگتا ہے کہ کم جونگ اون کے خون کی بھوک اور بڑھ گئی ہے جو اسے اب طیارہ شکن گنوں کے ذریعے سزائے موت دینے کا خیال آیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu