سٹیوجابز کے وزٹنگ کارڈز ، حیرت انگیز قیمت پر

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 15 مئی 2015 19:50

سٹیوجابز کے وزٹنگ کارڈز ، حیرت انگیز قیمت پر

سان رافیل، کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مئی۔2015ء)سٹیوجابز مرحوم کے تین وزٹنگ کارڈز کیلیفورنیا کے ایک ہائی سکول میں پرائیویٹ نیلامی میں رکھے گئے اور تینوں کارڈ سٹیکس کو (stacks.co) کے سی ای او نے 10 ہزار ڈالر میں خرید لیے۔ ٹم نولیس(Tim Knowles) نے تینوں کارڈ 10500 ڈالر میں خریدے۔

(جاری ہے)

تینوں کارڈ سٹیو جابز کی زندگی کے مختلف مرحلوں کے ہیں۔ سٹیو نے یہ کارڈز 1984 سے 1990 کے دوران استعمال کیے۔۔کارڈ پر سٹیو کے اس وقت کی رابطے کی معلومات بھی درج ہیں جوب وہ نیکسٹ ٹیل کا صدر اور ایپل اور پیزار کا چیئرمین تھا۔ سکول کو یہ کارڈ ایک فیملی نے عطیہ کے طور پر دئیے تھے جو سٹیو جابز کو کھانے کی سروسز فراہم کرتی تھی۔ سکول نے کارڈز کی ابتدائی بولی 600 ڈالر سے شروع کی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu