3 سالہ بچی نے ماں کو گرفتار کرا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 16 مئی 2015 18:24

3 سالہ بچی نے ماں کو گرفتار کرا دیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی۔2015ء)ایک تین سالہ بچی نے مبینہ طور پر چوری شدہ اسلحے کی نشاندہی کر کے اپنی ماں کو گرفتار کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کمبرلے ٹویرس کو بچی کی زندگی خطرے میں ڈالنے اور چوری کیا ہوا سامان رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب پچھلے ہفتے آف ڈیوٹی افسر کی گاڑی، جس کا تعلق لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ سے ہے، کو توڑ کر اس میں سے دو ہینڈ گن اور پولیس کا دوسرا سامان چرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

سان برنارڈینو کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ نے 25 سالہ رامون کوئینٹیرو کی گاڑی سے ایک ہینڈ گن برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ رامون جو گاڑی چلا رہا تھا وہ 20 سالہ کمبرلے ٹویریس کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ پولیس جیسے ہی کمبرلے سے سوال کرنے اس کے گھر پہنچی، اس کی تین سالہ بیٹی بیڈروم میں سے بھرا ہوا پستول لے کر آ گئی۔ پولیس نے بچی سے پستول لے کر اس کا سیریل نمبر چیک کیا تو یہ وہی چوری شدہ پستول تھی جو پولیس افسر کی گاڑی سے گم ہوئی تھی۔پولیس کو اس کے گھر سے چوری کا دوسرا سامان بھی ملا ۔ پولیس نے چھوٹی بچی کو چائلڈ اینڈ فیملی سروس کی تحویل میں دے دیا اور کمبرلے ٹویریس کو گرفتار کر لیا تاہم کمبرے اگلے دن ہی چھوٹ گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu