اورنج بال، اٹھائی گیروں کی پہچان کرائے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 26 مئی 2015 13:08

اورنج بال،  اٹھائی گیروں کی پہچان کرائے

جاپان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2015ء)بیس بک کی گیند کے سائز کی یہ چمکدار گیندیں بیس بال کھیلنے کے لیے بالکل نہیں۔ یہ گیندیں خاص طور پر ایسے چوروں یا اٹھائی گیروں کے لیے بنائی گئی ہیں جو دن دہاڑے دوکان سے سٹور سے مالک کی موجودگی میں چیزیں اٹھا کر بھاگ جاتے ہیں۔جاپان میں ان کو بوہان یو کارا بورو(bohan yu kara boru) کہا جاتا ہے، جسکا مطلب ہوتا کہ مشکوک چوروں پر زور سے پھینکو۔

جس مشکوک چور کو یہ گیند لگتی ہے اس کے کپڑوں پر پینٹ بکھر جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اس مشکوک چور کو بھیڑ میں آسانی سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔بھیڑ یا مجمع میں کسی ممکنہ شرمندگی سے بچنے کے لیے کچھ ”شریف “اٹھائی گیرے ان اورنج بالز کو دیکھ کر اکثر راستہ بدل لیتے ہیں۔ چوروں کو شناخت کرنے کا بہترین طریقہ ہونے کے باوجود، 8 یا 9 سالوں سے جب سے یہ اورنج بالز بنی ہیں، اس پر زیادہ عمل نہیں کیا جاتا۔ماہرین اس کی بہت سی وجوہات بیان کرتے ہیں، سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ سٹور یا دوکان مالکان اٹھائی گیروں کے انتقام سے ڈرتے ہیں۔دوسری وجہ یہ ہے کہ چور کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو غلطی سے اورنج بال لگنے سے اُن پر ساری زندگی کے لیے چور کا ٹھپہ لگ سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu