بی بی سی کی میزبان پر شرابی قبائیلیوں کا حملہ

پیر 1 جون 2015 13:25

بی بی سی کی میزبان پر شرابی قبائیلیوں کا حملہ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) بی بی سی کی میزبان کیٹ ہمبل کی شہرت حقیقت سے قریب تر پروگرامز بنانے کی ہے تاہم اس کے پیچھے انہیں اپنی جان کو کس قدر خطرے میں ڈالنا پڑتا ہے، اس کا اندازہ تازہ ترین واقعے سے کیا جاسکتا ہے جس میں سائبریا کے سرد جہنم میں کیٹ ہمبل اور ان کی پوری ٹیم شرابی قبائلیوں کے نرغے میں آگئی۔ کیٹ ہمبل اپنے پروگرام کی شوٹنگ کے سلسلے میں نیپال، منگولیا کے سائبیریا میں تھیں جہاں درجہ حرارت منفی پچاس ڈگری سے کم ہونے کے سبب ان کی گاڑی میں ایندھن جم گیا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے انہیں راستے میں قیام کرناپڑا۔ اس جگہ پر مقامی قبائلیوں کی ٹولی بھی قیام پذیر تھی۔ کیٹ کے مطابق اس علاقے کی عام روایت ہے کہ یہ اجنبی افراد کو اپنی پناہ میں لیتے ہیں تاہم ان افراد نے مقامی ہونے کے باوجود بھی ان کی حفاظت کے بجائے رات میں شراب پی کے ان کے کیبن میں گھسنے کی کوشش کی۔ کریو ارکان نے اپنا بھاری بھرکم سامان دروازے کے ساتھ لگا کے دروازہ بند کررکھا تھا جس کی وجہ سے کیٹ اور ان کے کریو کی جان بچ گئی۔ کیٹ کا خیال ہے کہ وہ افراد مسلح بھی تھے تاہم وہ شدید نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے درازہ توڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

Browse Latest Weird News in Urdu