عجب ڈرائیور، غضب سواریاں

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 3 جون 2015 19:27

عجب ڈرائیور، غضب سواریاں

میسولا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جون۔2015ء)میسولا، مونٹانا۔ مونٹانا ہائی وے پیٹرول کی رپورٹ کے مطابق ایک لاپرواہ ڈرائیور اپنے ساتھ گاڑی میں ہزاروں شہد کی مکھیوں کے ساتھ سفر کرتا ہوا پایا گیا۔ یہ شہد کی مکھیاں کھلے عام گاڑی میں اڑ رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ہائی وے پولیس کے مطابق ان کے اہلکاروں نے ڈرائیور کو روکا تو اس نے بتایا کہ وہ شہد کی مکھیوں کے پانچ چھتے دوسری جگہ پہنچا رہا ہے۔ ڈرائیور نے مزید بتایا کہ یہ روسی مکھیاں ہیں جو بالکل خطرناک نہیں ہوتی۔ قانونی ماہرین نے پولیس کو بتایا کہ اگرچہ ڈائیور کا مکھیوں کو لے جانے کا طریقہ بالکل محفوظ نہیں مگر اس کے باوجود اسے کسی پرمٹ کی ضرورت نہیں۔ہائی پولیس نے ڈرائیور کو لاپرواہ ڈرائیور قرار دیا ۔

Browse Latest Weird News in Urdu