دنیا کا مہنگا ترین ٹوائلٹ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 6 جون 2015 12:54

دنیا کا مہنگا ترین ٹوائلٹ

جاپان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون2015ء) اگر آپ دل چاہ رہا ہے کہ آپ کا باتھ روم بھی دیکھنے میں سب سے خوبصورت لگے تو یہ خبر آپ کے لیے ہی ہے۔ خوبصورت باتھ روم کے لیے خرچہ بھی اسی حساب سے کرنا پڑتا ہے۔ جاپان میں ایک ایسا ٹوائلٹ بنایا گیا ہے جس میں دنیا کی مشہور و معروف کمپنی سواروسکی کے 72000 خول دار شیشے لگائے گئے ہیں۔ اس خوبصورت باتھ روم پر 84000 پاؤنڈ خرچ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاپان کی کمپنی گنزا تاناکا نے اسے ایک ماہ میں بنایا ہے۔ کمپنی اس باتھ روم کو شنگھائی ، چین میں ہونے والے چائنا انٹرنیشنل کچن اینڈ باتھ روم ایکسپو2015 میں منظر عام پر لائی۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کمپنی اس کو کتنے میں فروخت کرے گی۔ پچھلے سال اس تقریب میں ایک ایسا ٹوائلٹ متعارف کرایا گیا تھا ، جسے استعمال نہیں کیا جا سکتا تھا،کیونکہ یہ چاکلیٹ سے بنا تھا۔ اسے بس کمپنی کی مشہوری کے لیے بنا گیا تھا۔ چاکلیٹ ٹوائلٹ پر 80000 پاؤنڈ لاگت آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu