پولش جوڑے کی شرمناک حرکت، ترکی حکومت نے ملک بدر کر دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 6 جون 2015 15:01

پولش جوڑے کی شرمناک حرکت، ترکی حکومت نے ملک بدر کر دیا

ترکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون2015ء) پولش جوڑے کو ترک حکومت نے ملک بدر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عورت ایک سوئمنگ پول کے گرد بالکل عریاں ہو کر گھوم رہی تھی جبکہ آدمی نے نشے میں دھت ہوکر ہوٹل سٹاف اور پولیس کو زخمی کر دیا۔ مارکین فلاکیووچ اور اس کی بیوی جولانٹا نے اپنی چھٹیوں کے دوران برطانیہ میں رہنے کی بجائے ترکی کے جنوب مغربی مقام مارماریس میں گذارنے کا پروگرام بنایا ۔

یہ چھٹیاں اس طرح نہیں گذری جیسے اس جوڑے نے سوچا تھا۔ آخر میں اس جوڑے کو بے عزت ہو کر برطانیہ بھیج دیا گیا۔ مسٹرمارکین نے سارا دن شراب پینے کے بعد ہوٹل انتظامیہ پر حملہ کر دیا۔ہوٹل سٹاف کا قصوریہ تھا کہ وہ مارکین کو دوسرے مہمانوں کو پریشان کرنے سے روک رہا تھا۔ شراب پینے کے بعد مارکین اپنے کمرے میں چلا گیا اور اس کی بیوی سوئمنگ پول پر اکیلی رہ گئی۔

(جاری ہے)

مسز مارکین نے فوراً ہی خود کو عریاں کر کے سوئمنگ پول کا چکر لگانا شروع کر دیا۔ ہوٹل انتظامیہ کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ اسے کس طرح کپڑے پہنائے۔ اس پر اس کےشوہر کو جگایا گیا تو اس نے شراب کے نشے میں سات افراد کو زخمی کر دیا، جس میں 2 پولیس والے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے جوڑے کو گرفتار کر لیا۔ دونوں نے اعتراف کیا کہ وہ سوئمنگ پول کے کنارے کاک ٹیل پی رہے تھے۔ان دونوں نے صرف اتنا ہی ہنگامہ نہیں کیا تھا۔شوہر نے دو کمپیوٹر اور مانیٹر توڑ دئیے، پولیس نے شوہر آنسو گیس کا استعمال کر کے گرفتار کیا۔ بیوی نے بھی کمرے میں سب کے سامنے ہی پیشاب کر دیا۔ جج نے اس جوڑے کو ترکی سے ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا ہےکہ یہ پانچ سال تک ترکی میں داخل نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu