کار کی خریداری، اس نرالے طریقے سے کسی نے نہ کی ہوگی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 6 جون 2015 18:20

کار کی خریداری، اس نرالے طریقے سے کسی نے نہ کی ہوگی

لیائوننگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جون۔2015ء)چین کے مشرقی صوبے لیاؤننگ میں کار خریدنے والے ایک شخص نے نئی کار خریدنے کے لیے اپنے جمع شدہ سکے دینے کا سوچا ۔ اس سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ڈیلر نے بھی رقم سکوں میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ کار کی خریداری کے لیے ادا کیے گئے سکوں کا وزن چار ٹن یعنی چار ہزار کلو تھا۔جو سکے ادائیگی میں دئیے گے اُن کی تعداد چھ لاکھ اسی ہزار تھی۔

(جاری ہے)

اس میں سے چھ لاکھ ساٹھ ہزار سکے ایک یوان(16.42 روپے) کے تھے۔ان سکوں کو لے جانے کےلیے بڑی گاڑی کا انتظام کیا گیا۔ کار ڈیلر کے 10 ملازموں نے ایک گھنٹے میں گاڑی سے سکوں کے 1320 بنڈل اتارے۔اصل مسئلہ تو اب شروع ہوا ہے۔ کار ڈیلر اگر اس رقم کو بنک میں جمع کرائے گا تو بنک اس کے لیے الگ سے چارجز وصول کرے گا۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ وہ اس سے اپنے ملازموں کو ادائیگی کرتا رہے۔ دونوں ہی طریقے بہت مشکل ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu