معروف فوڈ چین کے ایف سی ایک اور سکینڈل کا شکار، ’چکن ونگز‘ کی جگہ ’چوہے‘ پیش کیے جانے لگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جون 2015 13:36

معروف فوڈ چین کے ایف سی ایک اور سکینڈل کا شکار، ’چکن ونگز‘ کی جگہ ’چوہے‘ پیش کیے جانے لگے

کیلیفورنیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جون 2015 ء) : مشہور فوڈ چین کے ایف سی اس سے قبل بھی غلیظ کھانے سے متعلق الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔ کے ایف سی سے متعلق اب تک کا سب سے غلیظ انکشاف سامنے آیا ہے، تفصیلات کے مطابق امریکہ کے رہائشی ایک شخص نے سوشل میڈیا پر کھانے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسے ”چکن ونگز “کا آرڈر کرنے پر ایک ڈیپ فرائی کیا ہوا ”چوہا“ پیش کیا گیا جس کی دم نہایت نمایاں تھی۔

(جاری ہے)

کیلفورنیا کے رہائشی ڈیوورس ڈکسن کا کہنا تھا کہ چکن بریسٹ کے آرڈر میں مجھے ایک دم نما عجیب سی چیز دکھائی دی جس نے مجھے حیرانی میں مبتلا کر دیا، ڈکسن کا کہنا ہے کہ جب مجھ پر یہ انکشاف ہوا تو میں دوبارہ برانچ مینیجر کے پاس گیا، تاہم ایک غیر ملکی اخبار کے مطابق کے ایف سی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیں کوئی بھی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے ڈکسن کے بیان کو ظابت کیا جا سکے، کے ایف سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کھانے کی کوالٹی اور معیار ہمارے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔ جبکہ ڈکسن کی سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے بعد سے ایک تہلکہ مچ گیا ہے، جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جنوبی افریقہ کے کے ایف سی کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کروائی گئیں لیکن الزامات غلط ہی ثابت ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu