اس بلی کی مدد کریں، یہ مستحق ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 18 جون 2015 20:45

اس بلی کی مدد کریں، یہ مستحق ہے

وینکوور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جون۔2015ء) برٹش کولمبیا میں ایک بلی ،جسے “خلائی بلی” بھی کہا جاتا ہے مگر اس کا نام میتھلڈا ہے ،کے مالکان نے کہا ہے کہ ان کی بلی کی آنکھیں کافی بڑی ہیں۔یہ ایک بیماری کی وجہ سے ہے جس کا حتمی علاج سرجری ہی ہے۔میتھلڈا کے مالکان نے اپنی شناخت صرف بیئرڈ مین(داڑھی والا آدمی) اور دی لیڈی کے نام سے کرائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹاگرام پر اس بلی کو فوٹو پوسٹ کی جس سے بلی ایک دم مشہور ہوگئی۔اس وقت یہ بلی اندھی ہے اور اس کی بڑی بڑی آنکھیں باہر نکلوانے کا خرچہ مالکان برداشت نہیں کر سکتے تھے، اس لیے انہوں نے گو فنڈ می نامی ویب سائٹ پر جا کر بلی کے لیے ایک پیج بنایا اور بلی کے علاج کے لیے 2500 ڈالر جمع کرنے کی مہم شروع کردی۔ مطلوبہ ہدف پورا ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور وہاں بلی کے علاج کے لیے 2560 ڈالر جمع ہوگئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu