ٹریفک لائٹ 28 سالوں سے مسلسل سرخ اور ہمیشہ رہےگی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 18 جون 2015 20:45

ٹریفک لائٹ 28 سالوں سے مسلسل سرخ اور ہمیشہ رہےگی

ڈریسڈن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جون۔2015ء)جرمنی میں ایک ٹریفک کا اشارہ گذشتہ 28 سالوں سے مسلسل سرخ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں بھی سرخ ہی رہے گا۔اس کی وجہ ایک قانون ہے۔ Ziegelstrasse سٹریٹ جہاں پر دوسری تین گلیوں سے ملتی ہے وہاں کی سرخ لائٹ 1987 سے مسلسل جل رہی ہے۔اس سرخ لائٹ کی وجہ سے گاڑیاں وہاں رکتی ہیں اور دائیں مٹر جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اگر کوئی سیدھا Gerokstrasse کی طرف جانے کے لیے وہاں رکے گا تو یقینی بات ہے کہ اس کا پیٹرول ختم ہوجائے گا مگر اشارہ سرخ سے پیلا اور سبز نہیں ہوگا۔

اگرچہ اس جگہ پر کبھی بھی پیلی یا سبز لائٹ نہیں جلی مگر پھر بھی ہر سال مرمت کے خرچے میں پیلی اور سبز لائٹ کی تبدیلی کا خرچہ بھی شامل ہوتا ہے۔ڈریسڈن کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک لائٹس کو ریسرچ انسٹیٹوٹ فار سٹریٹ ٹرانسپورٹیشن کی ہدایت پر سرخ رکھا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے مسلسل سرخ لائٹ رکھنے کی بجائے سٹاپ کا اشارہ اس لیے نہیں لگایا کہ سٹاپ کا نشان ٹریفک لائٹس سسٹم کا نعم البدل نہیں ، دوسرا سٹاپ کا نشان لگانے سے قانونی کی پاسداری نہیں ہوتی۔

Browse Latest Weird News in Urdu