ٹیٹوز کااس بڑا شیدائی؟ شرطیہ کوئی نہیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 19 جون 2015 13:12

ٹیٹوز کااس بڑا شیدائی؟ شرطیہ کوئی نہیں

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون2015ء)ٹیٹوز کے حوالے سے بہت سے جنونی نظروں سے گذرے مگر اس شخص کا انداز ہی نرالا ہے۔ یہ شخص اپنے جسم پر 100 سے زیادہ ٹیٹو بنوا چکا ہے۔ اس کے سارے جسم پر ٹیوزہی ٹیوز ہیں۔ اس کے جسم کی کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں اس نے ٹیٹو نہ بنوایا ہوا۔اس کے جسم پر اگر کوئی جگہ ٹیٹو سے خالی ہے تو وہ اس کی آنکھوں کی سفیدی اور قرینہ ہے۔

ٹیڈ رچرڈ کے جسم پر 110 ٹیٹوز ہیں۔جسم میں 30چھید ہیں۔ان نے جسم پر 7 جگہوں پر مصنوعی چیزیں لگائی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

رچرڈ کو پیٹرٹ مین (طوطا آدمی) بھی کہا جاتا ہے۔56 سالہ رچرڈ نے اپنے جسم پر ہر طرح کا ٹیٹو بنوایا ہے۔اس نے اپنی زبان بھی درمیان سے دو حصوں میں کٹوا لی ہے۔ اس کے علاوہ پانچ مقامات پر کھال کے نیچے مصنوعی چیزیں لگوائی ہیں۔ برسٹل سے تعلق رکھنے والے ٹیڈ رچرڈ نے سر پر سینگ بھی لگوائے ہیں۔ اب رچرڈ وہ کرنے جا رہا ہے، جو اس نے پہلے نہیں کیا۔ رچرڈ اپنی آنکھوں کو بھی رنگوانے جا رہا ہے۔ رچرڈ کا کہنا ہے کہ آنکھوں کو رنگنے کے لیے بس پانچ یا چھ بار سوئیوں سے نشانات بنانے پڑیں گے۔ اس میں درد بھی ہوگا ، کچھ دن آنکھیں بند رہیں گی، مگر پھر کچھ محسوس نہ ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu