ترک شخص نے سگریٹ نوشی سے بچنے کیلئے خود کے چہرے کو پنجرے میں بند کرلیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جون 2015 20:29

ترک شخص نے سگریٹ نوشی سے بچنے کیلئے خود کے چہرے کو پنجرے میں بند کرلیا
استنبول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 جون 2015 ء) ترکی میں ایک انوکھا واقع پیش آیا ہے۔ ترکی کے ایک شہری نے رمضان میں خود کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ایسا اقدام اٹھایا ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک شخص نے روزے کے دوران سگریت نوشی سے بچنے کیلئےخود کے چہرے کو پنجرے میں بند کرلیا اور پنجرے کے تالے کی چابی اپنی اہلیہ کو تھما دی۔ خود کے چہرے کو پنجرے میں بند کر دینے ولاے شخص کا کہنا ہے کہ وہ دن میں 40 کے قریب سگریٹ پی جاتا ہے اور رمضان کے ماہ میں دوران روزہ اس کیلئے خود کو سگریٹ نوشی سے دور رکھنا مشکل ہورہا تھا جس کے باعث اس نے خود کے چہرے کو پنجرے میں بند کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ دوران روزہ سگریٹ نوشی سے بچ سکے۔

Browse Latest Weird News in Urdu