گدھےاور کتے کا گوشت کھانے پر مصری حکام کا انوکھا بیان

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 20 جون 2015 21:26

گدھےاور کتے  کا گوشت کھانے پر مصری حکام کا انوکھا بیان

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون۔2015ء)مصری حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ صارفین کو گدھے کا گوشت گائے یا بھینس کا گوشت سمجھ کر کھانے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے ۔اس اہلکار نے یہ بھی کہا کہ صارفین لاعلمی میں سالوں سے کتے کا گوشت بھی کھا رہے ہیں۔ مصر کی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے سربراہ حسین منصور نے کہا کہ اسلامی شریعت میں ممنوع ہونے کے باوجود گدھے کا گوشت انسانی صحت کے لیے بالکل محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

حسین منصور کا یہ تبصرہ اس حالیہ سکینڈل کے بعد آیا، جس کے مطابق صارفین کو گدھے کا گوشت گائے یا بھینس کا گوشت ظاہر کر کے فروخت کیا جا رہا ہے۔حکام گدھے کے گوشت کے حوالے سے عوامی خدشات کو یہ کہہ کر رفع کر رہے ہیں کہ گدھے کے گوشت میں اور بڑے کے گوشت میں کوئی فرق نہیں، نہ ہی گدھے کا گوشت انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔ مصر کے مقامی میڈیا پر پچھلے دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فیویوم شہر میں ایک فارم پر ریڈ کے دوران انسانی استعمال کے لیے پالے جانے والے 1500 زندہ اور 30 ذبح شدہ گدھے ملے ہیں۔ فارم کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ یہ گدھے سرکس کے شیروں کی خوراک کے لیے پال رہا ہے۔ ان میں سے جو بوڑھے ہو جاتے ہیں یا جن کی ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے، انہیں ذبح کر دیا جاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu