ایک ہی دوا سےایڈز، ایبولا، سارس اور مرس کا علاج

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 20 جون 2015 21:26

ایک ہی دوا سےایڈز، ایبولا، سارس اور مرس کا علاج

شمالی کوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون۔2015ء)کہا جاتا ہے کہ شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کم جون ان نے 3 سال کی عمر میں ڈرائیونگ سیکھ لی تھی۔ اب اگر اُنہوں نے یہ دعویٰ کر دیا ہے کہ وہ ایک ہی دوا سے ایڈز، ایبولا، سارس اور مرس کا علاج کر سکتے ہیں تو اس میں زیادہ حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ کم جون ان کے سائنسدانوں نے کمڈانگ۔

2(Kumdang-2) نامی دوا بنائی ہے، جس سے ایڈز، ایبولا، سارس اور مرس کا علاج ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

اسی کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ 2006 اور 2013میں پھیلنے والے برڈ فلو کا علاج بھی اسی دوا سے ہوا تھا۔ کم جون ان کا جادوئی دوائی بنانے کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا میں مرس کی وبا پھوٹی ہوئی ہے۔ اس مرض سے دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اس کے علاج کے لیے ابھی تک کوئی دوابھی ایجاد نہیں ہوئی۔ ایسے میں شمالی کوریا کی طرف سے جادوئی دوائی کی ایجاد کادعویٰ بہت سے شکوک کو جنم دیتا ہے۔اس حوالے سے ذہن میں بہت سے سوالات بھی جنم لیتے ہیں، مگر کس میں ہمت ہے کہ اس ڈکٹیٹر سے جواب مانگے جس نے پچھلے دنوں میٹنگ میں سونے پر اپنے فوجی کمانڈر کو طیارہ شکن گنوں سے اڑا دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu