دنیا کا سب سے بڑا پھولوں کا باغ

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 22 جون 2015 20:31

دنیا کا سب سے بڑا پھولوں کا باغ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جون۔2015ء) آپ کے دماغ میں یہ بات بالکل نہیں آ سکتی کہ صحرا کے بیچ میں دنیا کا سب سے بڑا اور خوبصورت پھولوں کا باغ ہو سکتا ہے، مگر یہ سچ ہے۔ دوبئی میراکل گارڈن(Dubai Miracle Garden) صحرا کے بیچوں بیچ 18 ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔ اس باغ میں ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ پھول لگے ہیں۔پھولوں کی کیاریوں کو انتہائی حسین شکل دی گئی ہے۔

پھولوں کی کیاریاں دل کی شکل میں، عمارات کی صورت میں اور بہت سے ڈیزائنوں میں سجائی گئیں ہیں۔ یہ باغ 2013 کے ویلنٹائن ڈے پر کھولا گیا تھا۔ اس کا مقصد ایک بہترین سیاحتی مقام بنانا تھا۔ پھولوں کی خوبصورتی سے ہٹ کا اس باغ کا آب پاشی کا نظام بھی بہترین ہے۔ اس باغ میں پانی کو استعمال کے بعد ری سائیکل بھی کیا جا تا ہے۔ پودوں کو پانی مخصوص ڈرپ سسٹم سے دیا جاتا ہے تاکہ وہ بخارات بن کر نہ اڑے۔

(جاری ہے)

اس طرح 75 فیصد پانی اور توانائی کی بچت ہو جاتی ہے۔ اس باغ میں آنے والوں کو نیا پن دینے کے لیے ہر موسم میں منظر کو تبدیل کر دیا جاتا ہے۔اس باغ میں لاکھوں پھولوں کی مدد سے یو اے ای کا جھنڈا بنایا گیا ہے، پھولوں کی گھڑی، ڈرائیور کے ساتھ پھولوں سے سجی کار،مصنوعی جانور، اسلامی تعمیرات کے نمونے سب پھولوں سے بنے ہیں۔ اس وقت اس باغ میں پھولوں کی 45 اقسام ہیں جنہیں ساری دنیا سے منگوایا گیا ہے۔

ان پھولوں کو مصر سے لیکر امریکا تک ہر جگہ سے جمع کیا گیا ہے۔ اس پارک کی ایک اور خاص بات اس کی اوپن پارکنگ، وی آئی پی پارکنگ، سیٹنگ ایریاز، نماز کے کمرے، فسٹ ایڈ روم، معذور افراد کے لیے وہیل چیئرز کا انتظام ، ریٹیل اور کمرشل سروس کیاسک کے ساتھ ساتھ آنے والوں کے لیے اور بہت سی سہولیات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu