سپائیڈر مین کے بعد پیش ہے سپائیڈر ڈیڈ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 23 جون 2015 14:24

سپائیڈر مین کے بعد پیش ہے سپائیڈر ڈیڈ

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون2015ء)دنیا کا ہرباپ اپنے بچوں کے لیے بہترین باپ ہوتا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اپنی اسی محبت کے اظہار کے لیے اپنے والد کو فاردز ڈے پر کارڈ ز دئیے ہونگے۔ مگر بچوں کی بجائے اس باپ نے فادرز ڈے پر کچھ الگ ہی کر دیا۔ پچھلے سال مائیک ولس کی یوٹیوب پر ایسی ویڈیو آئی تھی جس میں وہ سپائیڈر مین کا لباس پہنے ، اپنے 5 سالہ بیٹے جیڈن، جو کینسر کا مریض تھا، کو حیران کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو بہت جلد وائرل ہو گئی اور اب تک اس کو ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ کرسمس کی جس شام کو یہ ویڈیو بنائی گئی تھی، اس کے ایک مہینے بعد جیڈن وفات پاگیا۔ جیڈن کی یاد مین مائیک نے ایک فلم بنائی ہے جس کا نام ہے سپائیڈر ڈیڈ(SpiderDad)۔اس فلم میں مائیک کو پیٹر پارکر کی طرح برے لوگوں کو مارتے، دوکانوں میں جاتے اور اچھے کام کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کے آخر میں مائیک اپنے بیٹے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ مائیک کے بیٹے جیڈن کو چوتھے درجے کا دماغی سٹیم ٹیومر تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu