ایک سرف بورڈ پر زیادہ سے زیادہ افراد کا ورلڈ ریکارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 25 جون 2015 21:24

ایک سرف بورڈ پر زیادہ سے زیادہ افراد کا ورلڈ ریکارڈ

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون۔2015ء)جنوبی کیلیفورنیا میں سرفر(Surfer) کے ایک گروپ نے ایک بورڈ پر سب سے زیادہ افراد سوار ہونے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے ۔ بیالیس فٹ کے خصوصی طور پر بنائے بو رڈ پر 66 افراد نے ، جن میں چیمپین اور مقامی افراد شامل تھے ، ہنٹنگن کے ساحل پر بورڈ پر سوار ہونے کا مظاہرہ کیا۔ اورنج کاؤنٹی رجسٹر کی رپورٹ کے مطابق 66 سرفر نے 12 سیکنڈ تک لہروں پر سواری کی۔

(جاری ہے)

اس سے پچھلا ریکارڈ 10 سال پہلے کوئینز لینڈ، آسٹریلیا میں بنا، جب 47 سرفرز نے 10 سیکنڈ تک لہروں پر سواری کی۔ 66 افراد کے اس مظاہرے کو ہنٹنگن کے ساحل پر 5000 لوگوں نے دیکھا۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے مائیکل ایمپیرک نے بتایا کہ 66 افراد کے ایک بورڈ پر سوار ہونے کے ریکارڈ سے ہٹ کر اس بات کا فیصلہ بھی چند دنوں میں ہوجائے گا کہ آیا 1300 پاؤنڈ ورنی بورڈ دنیا کا سب سے بڑا سرف بورڈ ہے یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu