دوبئی کے 5سٹارز ہوٹلوں میں رہنے والی فقیرنی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 26 جون 2015 13:19

دوبئی کے 5سٹارز ہوٹلوں میں رہنے والی فقیرنی

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون2015ء)اخبار امارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے 7 جون کو بھکاریوں کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے دوران بھکاریوں کی ایسی درجہ بندی کا بھی علم ہوا ہے جنہیں فائیو سٹار بھکاری کہا جا سکتا ہے۔دوبئی پولیس کے مطابق یہ بھکاری اپنے ملک سے بزنس ویزا پر آتے ہیں اور دوبئی کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں۔

دوبئی میں اُن بھکاریوں کا بزنس بھیک مانگنا ہی ہوتا ہے۔ محمد راشد المہیری، ڈائریکٹر ٹورازم سیکورٹی اور سی آئی ڈی ، نے بتایا کہ پولیس نےاس طرح کے 70 بھکاریوں کو پکڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فقیر مساجد، شاپنگ مالز اور گلیوں میں پرانے کپڑوں میں ملبوس نظر آتے ہیں، ورنہ 5 سٹار ہوٹلوں میں ہوٹل کے مطابق ہی شاندارکپڑے پہنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لیفٹینینٹ کرنل علی سلیم ، سی آئی ڈی ، دبئی پولیس نے بتایاکہ پولیس نے ایک عرب ملک کی عورت کو اچانک پکڑا تو اس نے گڑگڑانا شروع کر دیا کہ اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو کہ بالکل اکیلے ہیں ۔

پولیس نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اس کے تین سے نو سال تک کی عمر کے بچے ہیں، جو فائیوسٹار ہوٹل میں ملے۔وہ عورت بزنس ویزا سے ملک میں داخل ہوئی اور روزانہ ہی ہوٹل کے اخراجات ادا کرتی ۔پولیس نے اس سے تیرہ ہزاردرہم قبضے میں لیے۔عورت کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر مشکلات کا شکار ہےجس کی وجہ سے وہ بھیک مانگ کر کچھ کمانے کے لیے یہاں آئی ہے ۔ پولیس نے اس عورت پر مقدمہ چلانے کے لیے سے متعلقہ محکمے کے سپرد کر دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu