فیس بک پر کتے سے شادی کا مذاق مہنگا پڑگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 9 جولائی 2015 21:39

فیس بک پر کتے سے شادی کا مذاق مہنگا پڑگیا

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جولائی۔2015ء) امریکا میں ہم جنس پرستوں کی شادی کا قانون پاس ہونے پر ایک شخص نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ہم جنس پرستوں کی شادی قانونی ہونے کے بعد اب وہ اپنے کتے سے شادی کا سوچ رہاہے۔ اس شخص کی کمپنی نے اسے نوکری سے ہی برخاست کر دیا۔ امریکا میں بہت سے لوگوں کو خیال ہے کہ ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے سے لوگوں پر اپنے پالتو جانوروں سے شادی کرنے کے دروازے کھل گئے ہیں۔

اسی کو ذہن میں رکھ کر 32 سالہ ریان اہلر نے فیس بک پر پوسٹ لگائی کہ وہ بھی اپنے پالتو کتے سے شادی کا سوچ رہا ہے۔بدقسمتی سے ریان کی کمپنی اس کی پوسٹ میں مزاح کا عنصر محسوس کرنے میں ناکام رہی اور اسے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سپیشلسٹ کی نوکری سے نکال دیا۔ ریان نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ اپنے کتوں سے پیار کرتے ہو تو ان سے شادی کرنا کیوں مختلف ہے۔

(جاری ہے)

۔۔میں اپنے کتے روکو سے پیار کرتا ہوں، وہ بھی مجھے چاہتا ہے۔ امید ہے کہ ایک دن ہم شادی کر لیں گے۔ ریان ، جو ایک بچےکا باپ ہے ، نے تسلیم کیا کہ وہ ہم جنس پرستوں کی شادی کا مخالف نہیں مگر متنازعہ مزاح کا شوق رکھتا ہے۔بدقسمتی یہ ہوئی کہ گراس ٹیکس ایڈوائزری گروپ کو مزاح سے کوئی دلچسپی نہیں، اس وجہ سے اس کی نوکری چھوٹ گئی۔ ریان کا کہنا ہے کہ یہ بات میں لوگوں کو اس لیے بتا رہا ہوں تاکہ وہ اس کی طرح غلطی کر کے فیس بک پر ایسی پوسٹ نہ لگائیں۔ لگتا یہی ہے کہ ریان فلوریڈا کی کمپنی میں کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہا تھا۔ معاہدے کے مطابق کمپنی اسے بغیر کسی وجہ کے کسی بھی وقت نکال سکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu