فیس بک کی مدد سے انگوٹھی مالک تک پہنچ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 9 جولائی 2015 21:39

فیس بک کی مدد سے انگوٹھی مالک تک پہنچ گئی

سوئیڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جولائی۔2015ء) ایک چھوٹے بچے کی وجہ سے شادی کی انگوٹھی، فیس بک کی مدد سے اس کے اصل مالک تک پہنچ گئی۔انگھوٹھی بچے کے مچھلیاں پکڑنے کے جال میں پھنس گئی تھی۔ 11 سالہ کیسپر کجیلسٹروم نے گرمی کے باعث ویک اینڈ پر اپنا زیادہ وقت ساحل پر مچھلی پکڑنے والے جال کے ساتھ گذارا۔کیسپر نے بوراس، سوئیڈن کے نزدیک المیناس کے مقام پر جب سمندر میں جال ڈالا تو اس کے ساتھ ایک انگوٹھی بھی پھنسی ہوئی آئی۔

اس انگوٹھی پر کرسٹین اور اینلے لکھا ہوا تھا۔ کیسپر کی ماں یسنا نے بتایا کہ کیسپر انگوٹھی پا کر بہت پرجوش تھا مگر وہ فکر مند تھی۔یسنا کا کہنا ہے کہ جس کی منگنی کی انگوٹھی کھو جائے، اس کی تکلیف وہی سمجھ سکتا ہے۔اس نے فیس بک پر اس انگوٹھی کی پوسٹ کی جو ہزاروں کی تعداد میں شیئر ہوئی۔

(جاری ہے)

جلد ہی یہ پوسٹ کرسٹین تک پہنچ گئی ۔ یسنا نے بتایا کہ اینلے انگھوٹھی کھو جانے پر بہت غمگین تھی، انگوٹھی ملنے پر اس کی بھی خوشی کی انتہاء نہ رہی۔

اینلے نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آیا کہ آج کے دور میں بھی اتنے ایماندار لوگ موجود ہیں۔ اس پر یسنا نے کہا کہ اب یقین کر لو موجود ہیں۔ کیسپر کے مطابق انگوٹھی کا مالک تک پہنچنا تو بہت اچھا ہو گیا مگرجب اگلے دن وہ سمندر پر گئے تو انہیں صرف سیپ کے کیڑے ملے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu