پینٹ میں نہائی دو سالہ بچی مشہور ہوگئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 11 جولائی 2015 15:27

پینٹ میں نہائی دو سالہ بچی مشہور ہوگئی

اورور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی2015ء) کولارڈو۔ ایک ماں نے اپنی بچی کو پینٹ میں نہائے دیکھا تو حیران رہ گئی۔ بچی کی فوٹو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، جس میں اس کے سارے جسم پر پینٹ لگا ہوا ہے۔ بچی کی ماں وکٹوریہ فارمر نے بتایا کہ وہ اپنے نوزائیدہ بچے کا خیال رکھ رہی تھی کہ اسے گھر میں، دو سالہ بیٹی کے ہوتے ہوئے بھی ، سناٹا محسوس ہوا۔

(جاری ہے)

اس نے جب ا پنی بیٹی اینیسٹائن کو دیکھا تو دیکھ کر حیران رہ گئی کہ وہ سر اور چہرے کے علاوہ پینٹ میں ڈوبی ہوئی ہے۔ وکٹوریہ نے بتایا کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے اینیسٹائن پینٹ کے ڈبے میں بیٹھ گئی ہو۔وکٹوریہ نے اپنی بیٹی کی فوٹو فیس بک پر پوسٹ کر دی اور بتایا کہ اسے اپنی بیٹی کےجسم سے پینٹ اتارنے میں دو گھنٹے لگے۔ اس سے پہلے بھی اینیسٹائن رنگوں سے اپنے جسم کو رنگ لیتی ہے۔ وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ شاید آپ کو ایسا محسوس ہو جیسے ہم ذمہ دار والدین نہیں ، مگر اینیسٹائن یہ حرکتیں اتنی تیزی سے کرتی ہے کہ اسے روکنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu