سیلفی لیتے ہوئے جیب کتروں کا بھی پتہ چل گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 جولائی 2015 15:36

سیلفی لیتے ہوئے جیب  کتروں کا بھی پتہ چل گیا

کوئٹو، ایکوڈور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جولائی۔2015ء)پوپ فرانسس کے ایکواڈور کے دورے کے موقع پر ایک شخص سیلفی سٹک کے ذریعے اپنی فلم بنا راہ تھا۔ اس دوران اس نے جیب کتروں کے ایسے گروہ کو بھی فلم بند کر لیا جو اس کی جیب پر ہاتھ صاف کر گئے۔ ڈیگو مینو نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اسے سیلفی سٹک کیمرے لگا کر فلم بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ فلم بناتے ہوئے پورے مجمع میں گھومتا رہا۔ اس دوران اس نے دو عورتوں سمیت ایک لیدر جیکٹ پہنے شخص کو اپنا پیچھا کرتے دیکھا۔ ڈیگو بظاہر ان سے بے خبر لگ رہا تھا مگر وہ فلم بناتا رہا اور مسکرا کر سیلفی لیتا رہا۔ اسی دوران تینوں اس کے پیچھے پہنچ گئے اور آدمی نے اس کی جیب میں ہاتھ ڈال کر اس کا موبائل چوری کر لیا۔ ڈیگو نے ویڈیو کی تفصیل میں لکھا کہ امید ہے عوام میں سے کوئی ان تینوں کو پہچان کر پولیس کی مدد کرے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu