ڈھانچہ ڈرائیو

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 جولائی 2015 15:36

ڈھانچہ ڈرائیو

کنٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جولائی۔2015ء)لوئیس ویلی، کنٹکی میں اکثر ایک ایسی جیپ دکھائی دیتی ہے جس کا ڈرائیور ایک ڈھانچہ ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینڈریوڈ جانسن کے پاس ایک مکینکل ڈھانچہ ہے۔ اس ڈھانچے کا نام مسٹر بونز ہے۔ مسٹر بونز یعنی ڈھانچہ اکثر اینڈریو کے ساتھ جیپ چلاتے دیکھا جاتا ہے۔ وہ جیپ چلاتے ہوئے سر بھی ہلاتا ہے۔

(جاری ہے)

اینڈریوڈ نے بتایا کہ اس نے اپنی جیپ کے بائیں جانب فرنٹ پر جو مسافرسیٹ ہوتی ہے ،میں ایک نقلی سٹیئرنگ وہیل لگایا ہواہے۔

اس لیے مسٹر بونز اصل ڈرائیور دکھنے کے باوجود نقل ڈرائیور ہے۔ اینڈریوڈ نے کہا کہ اس نے یہ سب کچھ مزے لینے کے لیے کیا ہے، اس کے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ جاتی ہے، اگر کوئی خوفزدہ ہوا ہو تو میں معافی چاہتاہوں۔ اینڈریوڈ نے بتایا کہ اس نے پچھلے ہالووین کے لیے مسٹر بونز کو بنایا تھا مگر لوگوں کی ڈیمانڈ کے بعد مسٹر بونز اب مستقل گاڑی چلاتے ہیں۔اینڈریوڈ نے بتایا کہ لوگ اکثر اسے روک کر پوچھتے ہیں کہ اس کا ڈھانچہ کہاں ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu