چوری ہوئے جوتوں کی باززیابی پر ایک ملین ڈالر انعام

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 13 جولائی 2015 19:56

چوری ہوئے جوتوں کی باززیابی پر ایک ملین ڈالر انعام

مینی سوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جولائی۔2015ء)ایک نامعلوم مخیر شخص نے جوڈی گارلینڈ کے چوری ہوئے جوتوں کی اطلاع دینے والے کو ایک ملین ڈالر انعام دینے کا وعدہ کیا ہے۔جوتوں کی یہ جوڑی یاقوت سے بنی ہے۔اسے جوڈی گارلینڈ کے شہر مینی سوٹا میں واقع اس کے میوزیم سے چرایا گیا تھا۔ مرحوم اداکارہ نے ان جوتوں کو دی وازرڈ آف اوز(The Wizard of Oz) میں پہنا تھا۔

چوری شدہ جوتے کے ساتھ کے تین جوتے ابھی تک موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک واشنگٹن کے سمتھ سونین انسٹی ٹیوٹ میں رکھا گیاہے۔ جون کیلش، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوڈی گارلینڈ میوزیم، گرینڈ ریپڈز، مینی سوٹا نےبتایا کہ انعام دینے والے شخص کا تعلق ایریزونا سے ہے اور وہ جوڈی گارلینڈ اور اس کی 1939 کی فلم کادیوانہ ہے۔ ایک ملین کا انعام حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ چوری کیے ہوئے جوتوں کا اصل مقام اور چور کا نام بتایا جائے اس سال اگست میں ان جوتوں کو چوری ہوئے دس سال ہو جائیں گے۔ان جوتوں کو ایک ملین ڈالر میں انشورڈ بھی کیا گیا ہے تاہم میوزیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ان جوتوں کی قیمت 2 سے 3 ملین ڈالر ہوگی۔

Browse Latest Weird News in Urdu