چیونگم پر پابندی، ہر چیونگم سے 1700 ڈالر کا نقصان

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 14 جولائی 2015 20:34

چیونگم پر پابندی، ہر چیونگم سے 1700 ڈالر کا نقصان

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جولائی۔2015ء)چیونگم خرید کر کھانا شاید بہت سستا ہے مگر کسی جگہ چپکی ہوئی چیونگم کو ہٹانا الگ ہی کہانی ہے۔ چیونگم ہٹانا اتنا مشکل ہوتا ہے کہ اسے ہٹانے کے لیے باقاعدہ ٹوٹکے پوچھے جاتے ہیں۔روس کی ائیر لائن پوبیڈا(Pobeda) ایک علاقائی ائیر لائن ہے جس کا الحاق ائیرفلوٹ(Aeroflot) کے ساتھ ہے۔پوبیڈا نے حال ہی میں اپنی تمام پروازوں میں چیونگم کھانے پر پابندی لگا دی ہے۔

اس پابندی کی وجہ چیونگم کو ہٹانے کے لیے اٹھایا جانے والا نقصان ہے، جو ہزاروں ڈالر میں ہے۔ ائیر لائن کے سی ای او آندرے کالمیکو کا کہنا ہے کہ پوبیڈا ہر چیونگم کو ہٹانے کے لیے 1700 ڈالر خرچ کرتی ہے۔ اس سے پہلے صرف سنگا پور میں یہ پابندی تھی کہ وہ اپنے ملک میں کس کو بھی عوامی مقامات پر تھوکنے یا چیونگم پھینکنے کی اجازت نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ائیر لائن نے اپنے طیاروں میں چیونگم کھانے پر پابندی لگا دی ہو۔

پوبیڈا اس پابندی پر عمل کرانے کے لیے کافی سنجیدہ ہے، کیونکہ اس کے اخراجات میں ایک قابل ذکر رقم چیونگم کو ہٹانے پر خرچ ہوتی ہے۔پوبیڈا ایک نئی ائیر لائن ہے، جس کا قیام پچھلے سال دسمبر میں عمل میں آیا۔آندرنے کالمیکو نے مسافروں پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ ائیر لائن کی ہزاروں ڈالر مالیت کی اشیاء جیسے سیفٹی کارڈ اور لائف جیکٹ چرا کر لے جاتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu