ویٹ لفٹر خاتون، 106 کلو وزن اٹھاتے ہوئےگر گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 14 جولائی 2015 20:34

ویٹ لفٹر خاتون، 106 کلو وزن اٹھاتے ہوئےگر گئی

اونٹاریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جولائی۔2015ء)وینزویلا سے تعلق رکھنے والی ویٹ لفٹر خاتون پین ایم گیمز میں 106 کلو گرام وزن اٹھاتے ہوئے زمین پر گر گئی، اس کے باوجود وہ چاندی کا تمغہ جیت گئی۔20 سالہ جینیس روڈریگویز گومز نے اوشاوا، اونٹاریو میں ہونے والے مقابلوں میں گروپ اے میں 53 کلو گرام کیٹیگری میں حصہ لیا جینیس روڈریگویز نے سنیچ (snatch) میں اپنی تینوں کوششیں کامیابی سے مکمل کر لی۔

اس نے 88 کلوگرام، 90 کلوگرام اور 92 کلوگرام وزن اٹھایا۔

(جاری ہے)

جینیس روڈریگویز نے کلین اینڈ جرک میں 106 کلوگرام وزن اٹھایا تو اس کی پہلی کوشش ناکام ہو گئی۔ اس نے بار کو کندھوں تک اٹھایا اور رک گئی۔ اس کے بعد جیسے ہی اس نے بار کو سر سے بلند کیا تو وہ پلیٹ فارم پر گئی اور اور بار اس کے پیچھے جا گرا۔پہلی دفعہ گرنے کے باوجود اس نے دوسری دفعہ 106 کلوگرام اور تیسری دفعہ 109 کلوگرام وزن کامیابی سے اٹھا لیا۔ مقابلوں میں 32 سالہ رسمیریس ویلر باربوزا نے سونے کا تمغہ جیتا، 20 سالہ جینیس روڈریگویز گومز نے چاندی کا ااور20 سالہ یافرعیسی سلوریسترے ویلگار نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu