فون چارج کرنے پر بجلی چوری کا مقدمہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 14 جولائی 2015 20:34

فون چارج کرنے پر بجلی چوری کا مقدمہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جولائی۔2015ء)لندن اوور گراؤنڈ ٹرین میں ایک مسافر کو ٹرین کے ساکٹ میں موبائل چارج کرنے پر بجلی چوری کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ اندازہ ہے کہ اس نے صرف 0.052پینی کی بجلی چوری کی ہوگی۔
لندن سے تعلق رکھنے والے مصور روبن لی نے لندن اور گراؤنڈ ٹرین میں اپنا موبائل چارج کرنے کے لیے لگایا تو کمیونٹی سپورٹ آفیسر نے اسے دیکھ لیا اور قریبی پولیس آفیسرزکو بجلی چوری کے حوالے سے روبن کے خلاف شکایت کر دی۔

روبن نے بتایا کہ پولیس آفیسرز نے میرے دونوں بازو پکڑ کر مجھے باندھ دیا۔ اُن کا انداز بہت جارحانہ تھا۔انہوں نے میرے پاس موجود ہر چیز کو چیک کیا ا ور میری جسمانی بھی تلاشی لی۔
کامڈین روڈاسٹیشن پر اس کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ خارج کر کے اسے چھوڑ دیا گیا مگر بھی ناقابل برداشت رویے پر اسے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، اس کے بعد اسے تمام الزامات سے بری کر کے چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)


ٹرانسپورٹ فار لندن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرین میں موجود تمام ساکٹس پر سٹیکر لگے ہوئے ہیں کہ یہ ساکٹ عوام کے استعمال کے لیے نہیں بلکہ صرف ریل کی صفائی کے دوران استعمال کیے جاتے ہیں۔
روبن نے کتنی بجلی چرائی ہوگی؟
اس وقت برطانیہ میں کلو واٹ آور(kWh) یا kilowatt-hour کی قیمت 9.5پینس ہے۔ اگر آپ اپنے اوسط موبائل کی بیٹری کو ہرروز مکمل استعمال کر کے دوبارہ چارج کریں اورایسا ایک سال تک کریں تو آپ کا موبائل 2000 واٹ آورز یا 2کلو واٹ آور توانائی استعمال کرے گا۔

اس استعمال شدہ بجلی کی قیمت 19پینس ہو گی۔مسٹر روبن لی نے اپنا موبائل صرف ایک دفعہ چارج کیا، یہ بھی معلوم نہیں کہ انہوں نے اپنا موبائل مکمل چارج کیا تھا یا نہیں۔ اس لیے اندازہ ہے کہ اس نے بمشکل 0.052پینی کی بجلی استعمال کی ہوگی۔
لندن کے ایک اخبار نے مزاح کے طور پر انٹرنیٹ پر 5 پاؤنڈ چندہ جمع کیا ہے تاکہ 5 پاؤنڈ میں 10 ہزار لندن والے ٹرین میں اپنا موبائل چارج کر سکیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu