بھوت دونوں جڑواں بہنوں کو مستقبل بتاتے ہیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 16 جولائی 2015 11:42

بھوت دونوں جڑواں بہنوں کو مستقبل بتاتے ہیں

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی2015ء) دو ہم شکل جڑواں بہنوں نے دعویٰ کیا ہےاُن پر بھوتوں کا قبضہ ہے۔ بھوت جب چاہیں ان سےعجیب سے پیغامات میں مستقبل لکھوا دیں۔50 سالہ ٹیری اور لنڈا جامیسن کا کہنا ہے کہ روحیں اُن کی انگلیوں کو قابو میں کر کے اپنے خیالات کاغذ پر اتار دیتی ہیں۔ دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بے شمار واقعات کی پیشگوئی کی تھی۔

ان واقعات میں نائن الیون، سونی پر سائبر حملہ، بالٹیمور کے فسادات اور بوسٹن میراتھن میں دھماکے شامل ہیں۔ دونوں بہنوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اوہ مرے افراد سے بھی بات کر سکتی ہیں۔انہوں نے شہزادی ڈیانا اور مائیکل جیکسن سے ملنے کا بھی دعویٰ کیا۔ ٹیری کا کہنا تھا کہ ہم نے نومبر 1999 میں ریڈیو پر نائن الیون کے حملے کی پیشگوئی کی تھی۔

(جاری ہے)

ہم نے کہا تھا کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹرپر ایک بڑا حملہ ہو گا جس میں ہزاروں افراد مارے جائیں گے، ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ حملہ 2010 سے پہلے ہوگا ۔

ٹیری کے مطابق لوگوں نے اس کی بات حیرت سے سنی تھی۔ٹیری کے مطابق اُن میں سے ایک بہن روحوں سے رابطہ میں ہوتی ہے اور دوسری خودبخود لکھتی ہے۔ ٹیری اور لنڈا پنسلوینا، امریکا میں پلے بڑھے۔ 20 سال کی عمر میں انہیں ڈراؤنے خوابوں کی شکل میں مستقبل دکھائی دینے لگا۔ دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی پیشگوئیاں عوامی خدمت کے لیے مفت بتاتے ہیں تاہم پرائیویٹ سیشن میں کچھ لوگوں سے پیسے بھی لیتے ہیں مگر وہ زیادہ نہیں ہوتے۔

Browse Latest Weird News in Urdu