سمندری شیر کی شاہانہ سالگرہ کا احوال

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 16 جولائی 2015 20:02

سمندری شیر کی شاہانہ سالگرہ کا احوال

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی۔2015ء)اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اپنے پالتو جانور کو آپ ہی بہت زیادہ پیار کرتے ہیں تو ایسا نہیں۔چین نے ایک امیر کبیر شخص وانگ جیانلن کے بیٹے نے اپنے پالتو سمندری شیر کو اس کی سالگرہ کو اس شاہانہ انداز سے منایا کہ اس کے چرچے شوشل میڈیا پر ہر طرف ہو رہے ہیں۔اس نے سمندری شیر کے ساتھ ایک فائیو سٹار ہوٹل میں دو دن گذارے۔

سمندری شیر کے لیے پورا فائیو سٹار ہوٹل ہی بک کر لیا گیا۔ سمندری شیر دو دن تک اوشین سپرنگ ہوٹل، چنگ ڈاؤ سٹی میں آزادی سے گھومتا رہا۔

(جاری ہے)

ہوٹل کے حیرت زدہ ملازمین اس دوران حیرت سے اس انوکھے جوڑے کی تصاویر ہی بناتے رہے۔سمندری شیر کے مالک نے ہوٹل کے کچن سٹاف کو حکم دیا کہ اس کے سمندری شیرکی ضیافت کے لیے اعلیٰ کھانے تیارکیے جائیں۔ایک تصویر میں دکھایا گیا کہ مالک ٹرے میں سے اپنے سمندری شیر کو مزے دار کھانے کھلا رہا ہے اور شیف حیرت سے انہیں دیکھ رہا ہے۔ کھانے کے بعد سمندری شیر کافی دیر تک ہوٹل کے سوئمنگ پول میں اکیلا نہاتا رہا۔ چین میں ایسے افراد،جو اپنی دولت کو غیر منتطقی عیاشیوں میں اڑائیں، کو توہاؤ(tuhao) کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے منہ بند امیر(tacky rich)۔

Browse Latest Weird News in Urdu